سعودی عرب میں غیر یقینی موسم کے باعث متعدد شہروں میں اسکول بند رہے

اتوار 28 اپریل 2024 18:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) سعودی عرب میں غیر یقینی موسم کے باعث متعدد شہروں میں اسکول بند رہے ۔سعودی محکمہ تعلیم کے مطابق مکہ کے علاوہ طائف، الحویہ اور محائل میں اسکول بند اور آن لائن پڑھائی ہو گی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق جدہ سمیت متعدد شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔پیر کو مکہ مکرمہ ریجن کے علاوہ متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔طائف میں موسلادھار بارش کی وجہ سے الہدیٰ روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، دھند اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث روڈ کو وقتی طور پر بند کیا گیا ہے۔