تھانہ سٹی ہارون آباد میں ذہنی معذور شخص پر پولیس تشدد ، ایس ایچ او ،سب انسپکٹر معطل

اتوار 28 اپریل 2024 21:00

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) تھانہ سٹی ہارون آباد میں ذہنی معذور شخص پر پولیس تشدد کے معاملہ میں ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خان نے ایس ایچ او راؤ شاہد حمید اور سب انسپکٹر عباس جوئیہ کو معطل کردیا ۔ گزشتہ روز ذہنی معذور پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں پر درج مقدمہ خارج کرنے پر لواحقین نے احتجاج کیا تھا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نصیب اللہ خان نے ذہنی معذور شخص پر تشدد کرنے والے پانچ پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی مگر اسے خارج کردیا گیا جس پر تشدد کا شکار ہونیوالے ذہنی معذور نوجوان کے ورثاء نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا ، جس پر ڈی پی او نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او اور سب انسپکٹر کو معطل کردیا۔ ڈی پی او نے سب انسپکٹر ماجد اقبال کو ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد تعینات کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :