=سیاست میں حصہ لینا ترقی ،ارتقاء اور وقت و حالات کا ناگزیر تقاضہ اور فوری ضروری مطالبہ بھی بن چکا ہی, ، در بی بی بزنجو

اتوار 28 اپریل 2024 21:10

Uحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حب فیمیل ونگ کی صدر در بی بی بزنجو کی زیر صدارت اجلاس پبلک سیکرٹریٹ حب میں منعقد کی گئی اس اھم میٹنگ میں حب گڈانی اور دیگر ملحقہ علاقوں کے پاکستان پیپلزپارٹی کی فیمیل ونگ کے کارکنان ذمہ داران بشمول یونٹ سیکریٹریز کی کثیر تعداد نے پبلک سیکرٹریٹ آفس کومل سٹی حب میں شرکت کی۔

اس اہم میٹنگ میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں سے پیپلز پارٹی حب و لسبیلہ ضلعوں کی خواتین ونگ کی آرگنائزر بانک ادی در بی بی بزنجو نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا بعدازاں بانک در بی بی بزنجو نے میٹنگ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں خواتین کے بھرپورنمائندگی کیساتھ ساتھ سیاست میں عملآ حصہ لینا ترقی اور ارتقاء اور وقت و حالات کا ناگزیر تقاضہ اور فوری ضروری مطالبہ بھی بن چکا ہی, امید ھے کہ پارٹی کے قائدین خواتین ونگ کے ضلعی کابینہ کو جلدازجلد مکمل اور پورا کریں گی, اس موقع پر مشترکہ طورپر کہا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے حب ڈسٹرکٹ کے ضلعی رہنما ادی حسنہ بانو زہری کی ایوان بالا میں سینیٹر شپ یقیناً علاقے کے عوام کے لئے *خوش آئند اور نیک شگون ہیاس موقع پر بہت ساری خواتین زمہ داروں نے اپنے اپنے علاقوں کے فوری حل طلب مسئلے مسائل تحریری طور پر بانک در بی بی بزنجو کے پاس جمع کرائے ان ترقیاتی کام اور تعمیراتی منصوبوں سمیت پارٹی ڈھانچے کو مکمل کابینہ کی شکل دینے پر زوردیا گیا، اس اجلاس میں اس عزم اور ارادے اور امید کا اجتماعی حوالے سے اظہار کیا گیا کہ ادی حسنہ بانو زہری اور ادا میر علی حسن زہری کی قیادت میں ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں کا جال بچھا کر علاقے کے نئی تاریخ رقم کر دیں گے عنقریب بڑے زوروشور سے عوامی فلاح و بہبود اور بہتر مفاد کے لئے کاموں کا آغاز ہوگا جس سے غیور عوام مستفید ہوں گی, اس اہم اجلاس کے اختتام پر خواتین ونگ کے آرگنائزر محترمہ بانک ادی در بی بی بزنجو نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء عثمان کوہ بلوچ اور حاجی عبدالنبی زہری مہمان خصوصی کے طور پر الگ ملاقات کرکے انہیں اپنے منعقدہ اجلاس کے چیدہ اور خاص مطالبات اور مسئلے مسائلوں سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :