د*لورالائی، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد
اتوار 28 اپریل 2024 21:10
(جاری ہے)
اور کہا کہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ پشتونخوا وطن اور ملک کی ایک حقیقی جمہوری، ترقی پسند، سیکولر روشن فکر سیاسی پارٹی ہے۔
جو مفاد پرستی، موقع پرستی، ذاتی و خاندانی شخصی مفادات اور موروثیت پر مبنی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ اور اس طرز سیاست کو ملک کے محکوم اقوام و کروڑوں عوام، حقیقی جمہوریت، جمہوری اداروں کیخلاف اور استعماری و آمرانہ قوتوں کی مفاد میں سمجھتی ہے۔آج پشتون بلوچ قومی تحریکیں اور ملک کی جمہوری سیاست جس بحران، تنزلی، کمزوری، سمجھوتوں اور مصلحتوں کا شکار ہے اور استعماری و آمرانہ قوتیں مظبوط ہوکر ملک کی سیاست، معیشت، پارلیمنٹ، داخلہ و خارجہ پالیسیوں پر مکمل قابض ہوئی ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ جمہوری اصولوں و نظریات سے عاری مفادات پر مبنی سیاست اور سیاسی پارٹیاں ہیں۔ لہذا پشتون قومی تحریک اور ملکی سیاست کو توانا کرنے اور قوموں و عوام کی سیاسی، معاشی، ثقافتی اور انسانی حقوق کے حصول کیلئے لازمی ہے کہ پشتون قومی تحریک کی سیاسی پارٹیاں درست صف بندی کرکے سیاست کی درست بنیادوں پر ازسرنو تشکیل کرکے اور سیاسی کارکنوں و عوام کی بیچینی، عدم اعتماد کو ختم کر کے قوموں و عوام کی ریاستی پالیسیوں کیخلاف ردعمل کی درست جمہوری قیادت کریں۔ مقرین نے کہا کہ ملک میں حکمران طبقات کے مابین اقتدار کی کشمکش ہے جو جمہوریت، سیول بالادستی، قوموں و عوام کے حقوق و اختیارات کے لیے ہرگز نہیں۔ اور اس کشمکش میں شامل سیاسی گروہ اور پارٹیاں ملک میں استعماری بالا دستی ، ریاست کی موجودہ عوام دشمن بیانیے اور رجعتی بنیاد پرست نظام کو جاری رکھنے اور مزید مضبوط بنانے پر ناصرف متفق ہیں بلکہ اس کا حصہ ہیں۔مقررین نے کہا اس وقت ملک میں استعماری و آمرانہ اور استحصالی نظام بدترین معاشی، سیاسی بحران کا شکار ہے۔ عدم مساوات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ پشتونخوا وطن پر دہشت گردی و ڈالری جنگ کو مسلط کیا گیا ہے۔ مڈل کلاس اور محنت کش طبقہ شدید مشکلات اور اذیت کا شکار ہے۔ اور حکمران طبقات بالخصوص عسکری اسٹبلشمنٹ کیخلاف محکوم اقوام و عوام میں سخت غم وغصہ اور ردعمل پیدا ہوا ہے۔ لیکن ماضی کی طرح اس بار بھی حکمران طبقات نے قوموں اور عوام کے اس غم و غصّے کو بڑی استادی سے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے استعمال کر کے اس غصّے کو بنیادی انقلابی تبدیلیوں اور حقیقی جمہوری تحریک بن جانے سے پہلے اسے کسی اور سمت موڑ دیا ہے۔ اور استعماری و استحصالی نظام کے خاتمے اور سیاسی و معاشی اصلاحات کے بجائے شخصیات کے خلاف لگا دیا گیا ہے۔ جس سے استعماری و آمرانہ قوتیں اور عسکری اسٹبلشمنٹ مزید مضبوط ہوئی ہے۔مقررین نے کہا کہ ریاست نہیں بلکہ پشتون اور پشتونخوا وطن دہشتگردی کا شکار ہے اور یہ دہشتگردی ریاست کے آمرانہ قوتوں اور اسٹبلشمنٹ نے مسلط کر کے اسے اپنی معیشت اور کاروبار بنا کر عالمی قوتوں کے مابین کشمکش، ٹکراؤ میں ٹھیکیدار بن کر پشتونخوا وطن اور افغانستان کو میدان جنگ بنایا ہے۔ لہذا پشتون قومی تحریک اور پشتون افغان ملت اس صورتحال کا درست ادراک کر کے درست صف بندی کرنی ہوگی اور اور اس ڈالری جنگ کا راستہ روکنا ہوگا۔مقررین نے کہا کہ وقت و حالات کا تقاضا ہے کہ پشتون تحریک کی سیاسی پارٹیاں جمہوری، ترقی پسند اور نیشنلزم کے نظریات کی بنیاد پر درست صف بندی کر کے قومی جمہوری محاذ کی تشکیل کریں۔ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ اور اس کی قیادت نے اس سلسلے میں ہر وقت مثبت رول ادا کیا ہے۔مقررین نے کہا کہ تاریخی افغانستان پر دنیا کے زوراور قوتوں اور اسلام آباد کے استعماری قوتوں نے تاریکی مسلط کی ہے۔ اور منتخب و جمہوری حکومت اور تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن افغانستان کو پیچھے دھکیل دیا گیا۔ اور بندوق کی نوک پر ایک گروہ کو مسلط کیا ہے۔ جو افغانستان اور خطے کے امن و ترقی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ لہذا افغانستان کی ترقی اور خطے کے امن کے لیے لازمی ہے کہ افغانستان اور افغان عوام کی رائے سے منتخب حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔ اور ریاستی اداروں کی دوبارہ تشکیل کی جائے۔مقررین نے پارٹی کارکنوں کو کامیاب ورکرز کنونشن کے انعقاد پر داد وتحسین پیش کرتے ہوئے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی پروگرام کو عوام، نوجوانوں، سیاسی کارکنوں تک پہنچانے اور انہیں پارٹی صفوں پر متحد ہو کر حقیقی جمہوری اور ترقی پسند سیاست اور جہدوجہد کا حصہ بنائیں۔مزید قومی خبریں
-
hتنخواہوں،پنشن میں50،الائونسز میں100فیصد اضافے کامطالبہ
-
جب تک پاکستان میں غریب موجود ہیں کوئی بھی امیر مزید امیر نہیں ہوسکتا،مفتاح اسماعیل
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر بر قرار رہے گی ، محکمہ موسمیات
-
صوبائی وزیر تعلیم کے حکم پر عمرکوٹ ضلع کے 120 گھوسٹ اساتذہ کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے
-
عید الاضحی سے قبل مویشیوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کئے جانے کا امکان
-
کوٹ ادو،ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق، وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس
-
کرپشن کم ہونے سے پاکستان امیر نہیں ہوجائے گا، مفتاح اسماعیل
-
پوری توجہ مہنگائی میں کمی لاکر عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے‘مریم نوازشریف
-
بی آئی ایس پی کے آفیشل نمبر '8171' کے علاوہ کسی اورنمبر سے موصول ہونے والے پیغامات پربھروسہ نہ کریں، روبینہ خالد
-
مثبت معاشی اعشاریئے پاکستان کیلئے بہترمستقبل کی نوید ہیں، مریم نواز
-
پارٹی سیکریٹریٹ توڑنے سے عوامی حمایت کم نہیں ہوگی ، حلیم عادل شیخ
-
10 سال سے یاسین ملک کو نہیں دیکھا،مشعال ملک کا ملاقات کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.