ظ* سود اللہ اور اُس کے رسول کیخلاف اعلان جنگ ہے، مفتی شیخ سفیان، شرعی اسکالر
اتوار 28 اپریل 2024 21:20
(جاری ہے)
اسلامک بینکنگ سسٹم جائز اور ناجائز کام کی نشاندھی کرتا ہے۔
اسلامک بینک نفع اور نقصان کی شراکت کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔ اس میں اگر کاروباری شخص کو نقصان ہوتا ہے تو ایسی صورت میں بینک فنانس کے مختلف طریقوں یعنی اس میں مرابحہ، سلماور استثناء کے معاہدوں کے تحت فنڈز کی تقسیم کے وقت اشیاء اور خدمات کے تبادلے کے حوالے سے معاہدہ کی تکمیل لازمی عمل ہے۔ مضاربہ اور مشارکہ کے استعمال کی بنیاد پر ان کے نقصانات میں حصہ دار ہوتا ہے۔ مفتی شیخ سفیان نے کہا کہ اسلامی بینکاری (اسلامک بینکنگ) میں تجارتی سرگرمیوں کو استعمال کرتے ہوئے معاشی نظام کے حقیقی شعبہ جات کے ساتھ تعلق قائم کیا جا تا ہے۔ چونکہ اس میں رقم اصل سرمایہ جات سے منسلک ہو جاتی ہے اسی لیے یہ معاشی ترقی میں براہِ راست اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ صدر چیمبر فاروق شیخانی نے اپنے استقبالیہ میں کہا کہ بحیثیت مسلمان سود سے پاک تجارت کرنا ہم سب کا فرض ہے اور اِس پر کوئی دو رائے نہیں ہے۔ اسلامی بینکنگ نظام کو مکمل طور پر فعال کرنے کی ڈیڈ لائن تو وفاقی شرعی کورٹ نے دی ہے لیکن اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور تمام اسلامک و کمرشل بینکوں کی جانب سے اس کے لائحہ عمل پر تیزی سے کام ہوتا نظر نہیں آتا۔ اُنہوں نے کہا کہ اسلامک بینکوں کے اسٹاف کو اسلامی بینکنگ نظام کے قواعد و ضوابط پر ٹریننگ کی اًشد ضرورت ہے۔ کیونکہ اکثر و بیشتر بینک کا اسٹاف ہی تاجروں، صنعتکاروں اور عام شہریوں کو اسلامی بینکنگ نظام کو سمجھانے میں ناکام نظر آتا ہے۔ اِس کے ساتھ اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے لیے اسلامی بینک کو پرسنل فنانس کے ساتھ چھوٹے کاروباری لون کی اسکیم متعارف کروانی ہونگی۔ صدر چیمبر فاروق شیخانی نے کہا کہ اسلامی بینکنگ نظام کی اقسام اسلامی مالی تشکیلات کو تاجر و عوام کو آسان لفظوں میں سمجھانے کے لیے بینکوں کو عوامی سطح پر سیمینار منعقد کرنے چاہیئے۔ اسسٹنٹ چیف منیجر اسٹیٹ بینک حیدرآباد سید غلام علی شاہ نے کہا کہ دنیاکے 70 ممالک میں 520 اسلامک بینک موجود ہیں۔ پاکستان میں کونسل آف اسلامک آئیڈیا لوجی نے 1980 سے کام شروع کیا اور سن 2000 سے اِس پر تیزی سے کام کیا گیا۔ پاکستان میں 6 مکمل اسلامی بینک اور 16 بینکوں کی اسلامک ونڈوز موجود ہیں۔ اسٹیٹ بینک حیدرآباد کے قائم مقام چیف منیجر محمد اظہار نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا عظم ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسل کو پاکستان میں مکمل اسلامی بینکنگ نظام دیں۔ اِس سلسلے میں نا صرف کاروباری اداروں کے ساتھ سیمینار منعقد کیے جارہے ہیں بلکہ حکومت کی مدد سے اًب کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی اسلامی بینکنگ نظام کو کورس میں شامل کیا جارہا ہے اور اِس پر سیمینار بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔ اسلامی بینکنگ کے حوالے سے سینئر نائب صدر ڈاکٹر محمد اسماعیل فاروق نامی،شان سہگل، وسیم احمد قریشی، کاشف شیخ، شاہد قائم خانی، پرویز فہیم نورولا و دیگر نے بھی سوالات کئے۔ اِس موقع پر نائب صدر محمد یاسین خلجی، سابق صدور دولت رام لوہانہ، محمد اکرم انصاری، اراکین ایگزیکٹیو کمیٹی، کنونیئرز سب کمیٹیز اور جنرل باڈی کے ممبران موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ کے پی سے چوری ہوا،چیخیں سندھ میں مار رہے ہیں،فیصل کریم کنڈی
-
فیصل آباد ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام کلینک آن وہیل پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا مٹیاری قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
-
قومی اسمبلی میں (کل )صدرمملکت کے خطاب پر بحث شروع کی جائے گی
-
سپریم کورٹ نے صحافیوں پر تشدد اور اغواء کیس میں پولیس کی تفتیش کو غیرتسلی بخش قراردیدیا
-
ایف آئی اے انٹرپول نے 9 سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا
-
خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے گدی نشین کی مزار داتا دربارپرحاضری
-
لاہور: ڈیفنس کے پلازے میں چوکیدار کی خودکشی
-
شیرافضل مروت کا سعودی عرب سے متعلق موقف پوچھنے پر صحافیوں سے اظہار برہمی
-
نیب نے رمضان پیکیج 2016ء تا 2018ء کی انکوائری بند کردی
-
وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف نے آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف طے کرلیے
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.