شہریار آفریدی کے بیان نے تحریک انصاف کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا‘رانا تنویر حسین

بانی پی ٹی آئی اینڈ کمپنی پہلے بھی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر آئی اب بھی پائوں پڑنے کی کوشش میں ہے وزیر اعلی خیبر پختونخوا چڑھائی کا شوق پورا کر لیں، ہم اگلے روز گورنر راج لگا کر عقل ٹھکانے لگا دیں گے‘وفاقی ویر

اتوار 28 اپریل 2024 21:30

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ شہریار آفریدی کے بیان نے پاکستان تحریک انصاف کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، بانی پی ٹی آئی اینڈ کمپنی پہلے بھی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر آئی اور اب بھی پائوں پڑنے کی کوشش میں ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران تحریک انصاف کے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاسی بات چیت پر یقین رکھتے ہیں مگر پی ٹی آئی جب تک سیاسی سوچ پیدا نہیں کرے گی اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں پاگل پن ہیں اور فاشسٹ ذہنیت کی عکاسی ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا چڑھائی کا شوق پورا کر لیں، ہم اگلے روز گورنر راج لگا کر عقل ٹھکانے لگا دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہریار آفریدی کے بیان نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، بانی پی ٹی آئی اینڈ کمپنی پہلے بھی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر آئی اور اب بھی پاں پڑنے کی کوشش میں ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی جب تک سیاسی سوچ پیدا نہیں کرے گی اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گرین پاکستان انیشیٹو کانفرنس میں تمام قوتوں نے ملکر ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کا اعادہ کیا ہے، افواج پاکستان عوامی حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں، 3 بلین ڈالر کے بلاسود قرضے حاصل کرنے والوں کے نام سامنے آنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ فیک نیوز کے خلاف سخت کارروائی کا قانون ایک دو روز کی دوری پر ہے، یوریا کھاد کی قیمت میں بلاجواز اضافہ واپس کرائیں گے۔