ح*یونیورسٹی آف سرگودھا میں فٹبال میچ کے دوران لڑائی میں 10 کھلاڑی زخمی

اتوار 28 اپریل 2024 21:50

ڑ*سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) یونیورسٹی آف سرگودھا میں فٹبال میچ کے دوران لڑائی میں 10 کھلاڑی زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا میں فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں میں تلخ کلامی ہوئی اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایاکہ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو ڈندوں،لاتوں اور گھونسوں سے مارا جس کے نتیجے میں مردان اور سرگودھا کی ٹیموں کے 10 کھلاڑی زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :