ڈائریکٹر جنرل نیب کا لاہور اور مضافات میں قائم مبینہ غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم
اتوار 28 اپریل 2024 22:40
(جاری ہے)
نیب لاہور میں منعقدہ کھلی کچہری میں پرائم زون، پام وسٹہ ہائوسنگ، الرحمن گارڈن، خیابان امین ہائوسنگ سوسائٹی اور لاثانی چکس کے متاثرین کے علاوہ الجلیل گارڈن، الکبیر ٹائون اور گرینڈ ایونیو ہائوسنگ کے متاثرین نے بھی شرکت کی تھی۔
ڈی جی نیب لاہور نے پرائم زون کے متاثرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے انتظامیہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں فریز کردی ہیں جبکہ پرائم زون مالکان کی 300 کنال اراضی کو فوری طور پر فریز کردیا گیا ہے اور کیس فاسٹ ٹریک پر عدالتی چالان کی تکمیل کی طرف لے جایا جا رہا ہے ،ساتھ ہی نیب ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری اور عدالتی چالان مکمل کرنے کیلئے تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پرائم زون کیس میں 1400 متاثرین کے کلیم کی نیب تصدیق مکمل کرچکا ہے جبکہ دیگر کی تصدیق جاری ہے۔خیابان امین ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیابان امین سوسائٹی کے لے آئوٹ پلان کی منظوری اور سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کی ذمہ داری ایل ڈی اے کو سونپ دی گئی ہے اور سوسائٹی مالکان کی قیمتی جائیدادیں نیب نے ضبط کرلی ہیں جنکی فروخت سے سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کی تکمیل کی جائیگی۔ اس موقع پر انہوں نے انکشاف کیا کہ نیب کی معلومات کے مطابق سوسائٹی انتظامیہ نے مجموعی طور پر 7000 متاثرین سے فراڈ کیا تاہم نیب کو تاحال کلیمز کی موصولی کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ الرحمن گارڈن انتظامیہ کیخلاف برق رفتاری سے اقدامات اٹھاتے ہوئے ملزمان کے تمام اثاثہ جات اور سوسائٹی کی اراضی کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ الرحمن گارڈن انتظامیہ کیخلاف نیب لاہور کی جانب سے سخت تادیبی کارروائی بھی متوقع ہے۔پام وسٹہ سوسائٹی کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں، سوسائٹی کی مکمل اراضی ضبط کرلی گئی، ملزمان کی منقولہ و غیرمنقولہ جائیدادیں بھی ضبط کی ہیں تاہم دیگر اثاثہ جات کی تلاش ابھی جاری ہے۔اس موقع پر لاثانی چکس مالکان کیخلاف نیب لاہور کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر ٹرائل ہے۔ لاثانی چکس کے اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کی کارروائی کا آغاز کیا جاچکا ہے تاہم ملزمان کو بیرون ملک سے واپس پاکستان لایا جائے گا تاکہ عوام کی لوٹی گئی رقوم واپسی کی راہ ہموار ہوسکے۔ الجلیل گارڈن، الکبیر ٹائون اور گرینڈ ایونیو کے متاثرین کو موقع پر پلاٹوں کی ملکیت کے حوالہ سے ڈی جی نیب نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام شکایت کنندگان کو مکمل واجبات کی ادائیگی کی صورت میں فوری قبضہ اور پلاٹ کی ملکیت فراہم کردی جائیں۔مزید قومی خبریں
-
مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ کے پی سے چوری ہوا،چیخیں سندھ میں مار رہے ہیں،فیصل کریم کنڈی
-
فیصل آباد ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام کلینک آن وہیل پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا مٹیاری قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
-
قومی اسمبلی میں (کل )صدرمملکت کے خطاب پر بحث شروع کی جائے گی
-
سپریم کورٹ نے صحافیوں پر تشدد اور اغواء کیس میں پولیس کی تفتیش کو غیرتسلی بخش قراردیدیا
-
ایف آئی اے انٹرپول نے 9 سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا
-
خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے گدی نشین کی مزار داتا دربارپرحاضری
-
لاہور: ڈیفنس کے پلازے میں چوکیدار کی خودکشی
-
شیرافضل مروت کا سعودی عرب سے متعلق موقف پوچھنے پر صحافیوں سے اظہار برہمی
-
نیب نے رمضان پیکیج 2016ء تا 2018ء کی انکوائری بند کردی
-
وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف نے آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف طے کرلیے
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.