صوبائی حکومت کی طرف سے آپریشنل گائڈز لائنز پر عمل درآمد کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب صاعدعزیز کی ضلعی پولیس افسران سے میٹنگ
اتوار 28 اپریل 2024 22:40
(جاری ہے)
ڈی پی او نے زیر تفتیش سنگین مقدمات کے متعلق بھی اہم نقات کا جائزہ لیا۔
ڈی پی او ننکانہ صاحب صاعدعزیزکا اے پی پی سے خصوصی طور پر بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ سرکل افسران اور SHOs جرائم کی روک تھام کے لیے پٹرولنگ کو مؤثر بنائیں۔ 15 کی کال پر فوری رسپانس کو مزید بہتر بنائیں۔ ایف آئی آر کا اندراج تسلی بخش اور میرٹ پر ہونا چاہیئے۔ تمام قسم کی نوعیت کے مقدمات کی تفتیش 100 فیصد منصفانہ بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی معاملات اور پینڈنگ ریفرنسز کو جلد از جلد یکسو کریں۔ امن و امان قائم رکھنے کے لیے عوام اور پولیس کے درمیان رابطہ مہم بہتر بنائیں۔ ضلع بھر میں ایس ایچ اوز تھانہ کی سطح پر جرائم پر قابو پانے کے لیے نمبرداران سے میٹنگ کریں اور رابطہ مہم بہتر بنائیں۔ 1787 کمپلین کی پیروی اور بروقت رسپانس ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے لہذا 1787 پر کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ سرکل افسران تھانہ جات کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سپروائزری کو یقینی بنائیں تاکہ تھانہ کلچر میں مثالی کارکردگی ممکن بنائی جا سکے۔ ایس ایچ اوز اپنے تفتیشی افسران اور تھانوں کی نفری کو پبلک کیساتھ مناسب رویہ، حسن اخلاق اور ضابطہ اخلاق کے متعلق بریف کریں۔ تھانہ جات اور دفاتر میں کرپشن، رشوت اور ٹاوٹ مافیا کو کسی قسم برداشت نہیں کیا جائیگا۔ آئی جی پنجاب نے محکمہ کی بہتری اور فورس کو مثالی بنانے کے لیے جو گراں قدر اقدامات کیے ہیں وہ قابل تحسین ہیں لہذا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ محکمہ کا وقار بلند بنانے کے لیے نیک نیتی، فرض شناسی اور ایمانداری سے اپنی نوکری انجام دیں اور پبلک سروس ڈلیوری کو مثالی بنائیں۔ تھانہ جات اور دفاتر میں عوام الناس کو ممکنہ سہولیات اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی جان و مال کے تحفظ اور سماجی خدمت کے جذبے کو اپنا شعار بنائیں۔ ضلعی پولیس کی مثالی کردار یقینی بنانے میں دن رات محنت کریں۔ اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔مزید قومی خبریں
-
ڈولفن ٹیم نے کار سوار شہری سے ہونے والی واردات ناکام بنادی
-
عمران خان ’’میں نہیں تو ملک نہیں‘‘ کی سیاست نا کریں، شیری رحمان
-
ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا اور کسی کے ارمان ٹوٹ گئے،وزیر اطلاعات و نشریات
-
الیکٹرک وہیکلزکیلئے اہم اقدام، چارجرزکی مرحلہ وارتنصیب شروع
-
سابق صدر فضل الٰہی چوہدری کی42 ویں برسی یکم جون کو منائی جائے گی
-
مولانا فضل الرحمن پی ٹی آئی سے اتحاد کرنے سے گریز کریں ورنہ انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی ،خورشید شاہ
-
فواد چوہدری کی پنجاب میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یوٹیلیٹی سٹورز کا تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم پیکیج تجویز، 85 ارب مانگ لئے
-
سگریٹوں پر بجٹ میں 15سے 19فیصد ایکسائزڈیوٹی بڑھنے کاامکان‘مزید مہنگے ہونے کی توقع
-
عید الاضحی پرکانگو وائرس کے پھیلائو کا خدشہ
-
تاریخ گواہ ہے ہمیشہ سے عدلیہ ہی مضبوط رہی ہے‘فواد چوہدری
-
ٰفواد چوہدری کی پنجاب بھر میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.