وزیر آباد کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، 19 سالہ نوجوان جاں بحق

پیر 29 اپریل 2024 00:40

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) کاراور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم۔ 19 سالہ نوجوان جان بحق جبکہ کار میں سوار مردوخواتین اوردو بچے شدید زخمی۔

(جاری ہے)

موضع ورپال چٹھہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار 19سالہ نوجوان فضل اعجاز موٹر سائیکل پر علی پور چٹھہ سے ورپال جارہا تھا کہ گوجرانوالہ روڈ پرمخالف سمت سے آنیوالی کار جو گوجرانوالہ سے علی پور چٹھہ جانے جارہی تھی اچانک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار فضل اعجاز شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ کار میں سوار دومرد،تین عورتیں اور دوکمسن بچے شدید زخمی ہوگئے۔نعش اور زخمیوں کو ریسکیو 1122کے عملہ نے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :