فیصل آباد میں گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ریل بازار سے قدیمی نوادرات برآمد

پیر 29 اپریل 2024 12:14

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) فیصل آباد میں گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ریل بازار سے قدیمی نوادرات برآمد ہوئیصوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اسکول گوردوارے میں واقع ہے اور 1939 میں لائل پور میں اس اسکول کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ اسکول کا نام خالصہ گرلزمڈل اسکول لائل پور گوردوارہ تھا۔ان کا کہنا تھاکہ دھاتوں سے بنے نوادرات میں رائفلز، ڈھال، تلواریں اور ہیلمٹ شامل ہیں، اسکول کے تہہ خانے سے ملے نوادرات محکمہ آرکیالوجی کے حوالے کیے جائیں گے۔راناسکندرحیات نے مزید کہا کہ جس تاریخی عمارت میں اسکول واقع ہے اس کا بھی خیال رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :