ہری پوریونیورسٹی میں بے ضابطگی کمیٹی کا اجلاس، جاری معاملات کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے گئے

پیر 29 اپریل 2024 17:53

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ہری پور یونیورسٹی کی بے ضابطگی کمیٹی کی ایچ ای سی کے اہم عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں جاری معاملات کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے گئے۔ میٹنگ میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے دیگر ارکان میں ریاض محمد رجسٹرار، عمران محمد خزانچی، پروفیسر ڈاکٹر مختاج خان ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ نیومریکل سائنسز اور پروفیسر ڈاکٹر عابد فرید ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز شامل تھے۔

میٹنگ کے دوران کمیٹی اور عہدیداروں نے اہم امور پر غور کیا جس کے نتیجہ میں یونیورسٹی کی آریشنل کارکردگی اور تعلیمی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے سٹرٹیجیک فیصلے کئے گئے۔ پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے کہا کہ تمام شرکاکی مشترکہ کوششیں اہم امور پر اتفاق رائے تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کرتی تھیں۔ انہوں نے میٹنگ کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جامعہ ہری پور کے موثر طرز حکمرانی، سٹرٹیجک منصوبہ بندی اور مسلسل بہتری کے عزم کو اجاگر کیا۔

متعلقہ عنوان :