چین کی جاپان کی جانب سے سیمی کنڈکٹر اور دیگر شعبوں میں برآمدی کنٹرول کو سخت کرنے کے عزائم پر تنقید

پیر 29 اپریل 2024 17:58

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے سیمی کنڈکٹر اور دیگر شعبوں میں برآمدی کنٹرول کو سخت کرنے کے جاپان کے منصوبے پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ سیمی کنڈکٹر انتہائی گلوبلائزڈ صنعتیں ہیں، اور دہائیوں کی ترقی کے بعد ایک صنعتی پیٹرن تشکیل دیا گیا ہے، جو مارکیٹ کے قواعد اور انٹرپرائز انتخاب کے مشترکہ ربط کا نتیجہ ہی.

(جاری ہے)

ایک عرصے تک، کچھ ممالک نے اکثر قومی سلامتی کے تصور کا عام پرچار کیا ہے، برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کیا ہے، عالمی سیمی کنڈکٹر مارکیٹ کو مصنوعی طور پر تقسیم کیا ہے، آزاد تجارت اور کثیر الجہتی تجارتی قوانین کے اصولوں سے سنجیدگی سے انحراف کیا ہے، اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو شدید متاثر کیا ہی. جاپان کے تجویز کردہ متعلقہ اقدامات چینی اور جاپانی کاروباری اداروں کے درمیان معمول کی تجارت کو شدید متاثر کریں گے، دوسروں اور خود کو نقصان پہنچائیں گے، اور عالمی سپلائی چین کے استحکام کو بھی نقصان پہنچائیں گی.

متعلقہ عنوان :