سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات

ملاقاتوں میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا

پیر 29 اپریل 2024 18:02

سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے ملاقات کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ولی عہد اور امیر کویت کی ملاقات میں برادرانہ تعلقات کے پہلووں اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت وکابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسر الرمیان بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں ولی عہد اور عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔