خوشاب محلہ دروغانوالہ میں دوہرے قتل کی پر اسرار لرزہ خیز واردات،پولیس نے کارروائی شروع کردی

پیر 29 اپریل 2024 18:09

جوہرآ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) خوشاب محلہ دروغانوالہ میں دوہرے قتل کی پر اسرار لرزہ خیز واردات ،نوجوان لڑکی اور لڑکے کی گردن کٹی لاشیں برآمد ہونے پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔گزشتہ شب محلہ دروغانوالہ خوشاب میں 22سالہ لڑکی حنا اور 25سالہ لڑکے یاسر کی لاشیں برآمد ہوئیں، 22سالہ لڑکی حنا اور 25سالہ یاسر جو کہ آپس میں پڑوسی ہیں دونوں کی لاشیں مقتول یاسرکے مکان کی بیٹھک سے برآمد ہوئیں ۔

(جاری ہے)

22سالہ حنا کے والدین کے مطابق انکی بیٹی گلی کی د کان سے خریداری کے سلسلے میں گئی اور واپس نہیں آئی جسے تلاش کرنے پر پتہ چلا کہ اس کی لاش یاسر کے گھر میں پڑی ہے جس کی اطلاع پر تھانہ خوشاب پولیس اور کرائم سین ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی شروع کردی۔ دوسری جانب ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم بھی موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو ٹھوس شوا ہد اکھٹے کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر پولیس نے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو کی مدد سے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ۔دونوں کو قتل کیا گیا ہےیا خود کشی کی گئی ہے۔ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے۔\378