گوشت اور دودھ میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی

علی الصبح ناکہ بندیوں کے دوران 59 دودھ بردار گاڑیوں سے 60ہزار لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پیر 29 اپریل 2024 22:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) گوشت اور دودھ میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی علی الصبح فیلڈ میں موجود ہیں اور فوڈ سیفٹی ٹیموں کی گجومتہ، جلو اور ٹولنٹن مارکیٹ کی جانب سے ناکہ بندیاں کی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران 5100 لٹر ملاوٹی دودھ، 525 کلو بیمار مضر صحت گوشت اور بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء تلف کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق 24فوڈ پوائنٹس اور معروف ریسٹورنٹس کی چیکنگ کے دوران 20کو 4لاکھ 73ہزار کے جرمانے عائد کر کے 1 مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ علی الصبح ناکہ بندیوں کے دوران 59 دودھ بردار گاڑیوں سے 60ہزار لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا جبکہ ٹولنٹن مارکیٹ میں چیکنگ کے دوران 24ہزار کلو گوشت اور مرغیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا گیا۔

(جاری ہے)

عاصم جاوید ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، ممنوعہ اجزاء کی برآمدگی پر ایکشن لیا گیا۔

زائد المیعاد حشرات زدہ اشیاء فروخت کے لیے تیار، زنگ آلود برتن استعمال کیے جارہے تھے۔انتہائی لازم خرید ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے علاوہ ازیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے جہا کچن میں فنگس لگی گندی دیواریں، پھپھوندی زدہ اشیاء رکھی پائی گئیں۔ مقرر کردہ قوانین اور ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

عاصم جاوید ڈی جی فوڈ نے کہا شہری گھروں میں استعمال کیے جانے والے دودھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلعی دفاتر سے مفت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔وزیر خوراک پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں خوراک کے تمام قسم کیکاروبار پنجاب فوڈاتھارٹی کے ریڈار پر ہیں۔زیادہ منافع کی لالچ میں صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والے معاشرے کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جعلساز مافیا باز رہیں اور قوانین کے مطابق کاروبار کریں ورنہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔