تھرپارکر ، گاؤں مہنتار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تیس سے زائد مکانات جل کر خاکستر ہوگئے

منگل 30 اپریل 2024 17:59

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ضلع تھرپارکر تحصیل اسلام کوٹ کے گاؤں مہنتار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں تیس سے زائد مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاع دینے کے باوجود فائر برگیڈ گاڑیاں نہیں پہنچ سکیں، رابطہ کرنے پر چیئرمین ٹاؤن کمیٹی اسلام کوٹ کملیش کمار نے بتایا کہ گاڑی خراب ہے، ضلع انتظامیہ تھرپارکر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کی جانب سے مٹھی اور تھر کول سے فائر برگیڈ گاڑیاں بھیجی گئی ہیں، جو گاڑیاں تیس سے زائد مکان جلنے کے بعد پہنچیں۔

فائر برگیڈ گاڑیاں نہیں پہنچی تو گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ آگ بجھانے کی کوشش کی۔گاؤں والوں نے مٹی سے آگ بجھا کر کنٹرول کیا،کیونکہ کہ گاؤں میں اتنا پانی بھی نہیں ہے جو کہ آگ بجھا سکیں، گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ پینے کے لیے پانی نہیں ہے تو آگ کے لیے کہاں سے لائیں۔\378

متعلقہ عنوان :