ڈی آئی جی ہزارہ رینج طاہر ایوب کا تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ ٹی فائیو کا دورہ

غیرملکی تعمیراتی کمپنیوں کے چینی ورکرز اور دیگر فانرز کی سکیورٹی کا جائزہ لیا،سکیورٹی انتظامات تسلی بخش قرار

منگل 30 اپریل 2024 21:00

تربیلا غازی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) ڈی آئی جی ہزارہ رینج طاہر ایوب کا تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ ٹی فائیو کا دورہ،غیرملکی تعمیراتی کمپنیوں کے چینی ورکرز اور دیگر فانرز کی سکیورٹی کا جائزہ لیا، سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ چائنیز سمیت دیگر غیر ملکی ورکرز اور ٹی فائیو پروجیکٹ کی سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے، ڈی پی او ہری پور ہفتہ میں ایک دفعہ یہاں کا دورہ کریں،اور سیکیورٹی معاملات کی خود نگرانی کریں، ڈی آئی جی ہزارہ رینج طاہر ایوب نے گزشتہ روز ڈی سی ہری پور محمد خان اور ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر پی ایس پی کے ہمراہ تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ ٹی فائیو کی سائٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر چائنیز کی سپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) کے ڈی ایس پی محمد طاہر قریشی ، ایس ڈی پی او سرکل غازی راجا محمد بشیر ، ایس ایچ او کیڈٹ عامر خان اور تربیلا ڈیم سیکیورٹی حکام بھی موجود تھے،ڈی آئی جی ہزارہ رینج نے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ ٹی فائیو پر کام کرنے والی چینی تعمیراتی کمپنیوں کے چینی و دیگر غیر ملکی ورکرز کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا، اس موقع پر انھوں نے ہدایت کی کہ چائنیز کی نقل و حرکت کے وقت بھی انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں، فارنرزکی سیکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس حوالے سے کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انھوں نے کہا کہ فانرز اور ٹی فائیوپروجیکٹ کیسیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے، ذرائع کے مطابق چند ہفتے قبل بشام کے قریب چینی ورکرز پر خودکش حملہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور وفاقی حکومت کی جانب سے چینیوں کی سیکیورٹی پرنو کمپرومائز پالیسی کیبعد تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ ٹی فائیو کی چینی تعمیراتی کمپنیوں ، ٹی فائیو سائٹ ایریا اور چینی ورکرز کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، چائنیز اور دیگر غیر ملکی ورکرزکی خصوصی سیکیورٹی کے لئے بنائے گئے سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے بعد پروجیکٹ سائٹ کے اردگرد ایف سی کی چوکیاں بھی قائم کی جارہی ہیں، یہ تمام اقدامات پروجیکٹ کی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حصہ ہیں۔