وزارت مذہبی امور پاکستان کے زیراہتمام دارالحجاج لاہور مین ویکسین کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

منگل 30 اپریل 2024 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) وزارت مذہبی امور پاکستان کے زیراہتمام دارالحجاج لاہور مین ویکسین کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سعودی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں عازمین حج کو گردن توڑ بخار کی ویکسین لگائی جائے گی، حاجی کیمپ میں فلو کی ویکسین جبکہ کسی بھی ہسپتال سے پولیو کے قطرے پینا لازمی قرار دیئے گئے ہیں، دارالحجاج لاہور میں عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل جمعرات کو شروع ہونے کا امکان ہے، وزارت مذہبی امور پاکستان کی جانب سے آج (بروزبدھ) ویکسین کا سٹاک پہنچ جائے گا، دارالحجاج لاہور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے کے لئے عازمین حج کو آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاسپورٹس کی واپسی اور سمز بھی فراہم کرنے کا عمل ساتھ جاری رہے گا،پہلی حج پرواز 9مئی کو روانہ ہو گی۔