ملکی معا شی تر قی میں مزدوروں کا اہم کردار ہی:متحدہ علما کونسل

ٴْبجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے تاکہ عوام کے مسائل و مشکلات میں کمی ہوسکے

منگل 30 اپریل 2024 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہملکی معا شی تر قی میں مزدوروںکا اہم کردار ہے،بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے تاکہ عوام کے مسائل و مشکلات میں کمی ہوسکے،محنت کش طبقہ کے حقوق کا تحفظ کئے بغیر ملک کی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سی بھی ملک کی معاشی ترقی میں مزدوروں کا کردار بہت اہم ہے اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں.اسلام میں مزدوروں کے حقوق کا خاص طور پر خیال رکھا گیا ہے اور اللہ تعالی نے رزق حلال کمانے والوں کو اپنا دوست قرار دیا ہی. اسی طرح پیغمبر اسلام خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ مزودر کو اسکی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے دیا جائے۔