Live Updates

عدت نکاح کیس میں جج شاہ رخ ارجمند پر خاور مانیکا کا عدم اعتماد

منگل 30 اپریل 2024 21:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے دوران عدت نکاح کیس میں سماعت کرنے والے جج شاہ رخ ارجمند پرخاور مانیکا نے دوران سماعت عدم اعتماد کردیا۔ جج شاہ رخ ارجمند نے پیرکو ریمارکس دیے میری پوری زندگی میں یہ پہلا کیس ہے کہ کوئی مجھ پر عدم اعتماد کررہاہے۔ عدالت نے عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ شکایت کنندہ خاور مانیکا نے سیشن جج شاہ رخ ارجمند پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ استدعا کی کہ کیس کسی اور عدالت میں ٹرانسفر کیا جائے۔ جج شاہ رخ ارجمند نے پوچھاکہ آپ نے کیسے سوچ لیا کہ عدالت کسی کی ہمدردی میں چلی گئی ہی آپ نے اور میں نیقبرمیں جانا ہے، میری حد تک کیا مسئلہ ہے بتا دیں خاور مانیکا نے کہاکہ پورے خاندان میں مشہور ہے کہ جج صاحب ملزمان کوبری کردیں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم نے کہاکہ ایک جملے پر کیس ٹرانسفر کرنے کا کہنا توہین عدالت میں آتا ہے۔ جسٹس بابر ستار نے عدم اعتماد کی درخواست پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ دوران سماعت پی ٹی آئی وکلائ اور خاور مانیکا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ جج شاہ رخ ارجمند نے عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات