وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات کی روشنی میں گیپکوہیڈ کوارٹرمیں آن لائن کچہری کاانعقاد

منگل 30 اپریل 2024 21:57

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات کی روشنی میں گیپکوہیڈ کوارٹرمیں آن لائن کچہری کاانعقاد کیاگیا۔آن لائن کچہری کے دوران جنرل مینجرآپریشن مظہرنویدنے فیس بُک پربراہ راست صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات سُنیں اوراُن کے حل کےلئے موقع پرمتعلقہ افسران کوہدایات بھی جاری کیں۔

اس موقع پرصارفین سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل مینجرٹیکنیکل مظہرنویدکہا کہ صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات کابروقت اوراُن کی دہلیزپرازالہ ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہر ماہ آن لائن کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاہم گیپکو اپنے صارفین کواس کے علاوہ بھی متعدد پلیٹ فارمزفراہم کرتاہے لہذا اپنی شکایات کی فوری درُستگی کیلئے صارفین آن لائن کچہری کے ساتھ ساتھ گیپکو کی ہیلپ لائن 118اور دیگر ذرائع کا بھی استعمال کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بارشوں کے موسم میں بجلی سے متعلقہ حادثات کے خطرات بڑھ جاتے ہیں لہذا عوام الناس محکمہ کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور و بجلی کی تنصیبات مثلاََ کھمبوں اور تاروں وغیرہ سے دور رہیں اوراس حوالے سے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں کیونکہ ان کی ذرا سی بے احتیاطی کسی بڑے نقصان یا حادثے کا بھی سبب بن سکتی ہے۔اس موقع پر چیف انجینئر آپریشن امتیاز احمد چیمہ نے کہا کہ گیپکوانتظامیہ ہمیشہ سے صارف دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے یہی وجہ ہے کہ مشکل حالات کے باوجود گیپکو ریجن بھر میں صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :