سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے نا م پر غلہ، گڑ منڈ یو ں اور کو لڈ اسٹورج کے قیا م کی تجو یز
منگل 30 اپریل 2024 22:10
(جاری ہے)
اس موقع پر کے پی ازمک کے چیف کمرشل آفیسر عادل صلاح الدین اور چیف زونز مینجمنٹ آفیسر صاحبزادہ فخر عالم اور دیگربھی موجود تھے جبکہ اجلاس میں سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر ثناء اللہ خان ،ْ نائب صدر اعجاز خان آفریدی ،ْ سابق صدور ریاض ارشد ،ْ ملک نیاز احمد ،ْ ذوالفقار علی خان ،ْ حاجی محمد افضل ،ْشیر باز بلور ،ْ سابق نائب صدر حاجی عبدالجلیل جان ،ْ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین حاجی غلام حسین ،ْ ایس منہاج الدین ،ْ محمد اسماعیل صافی ،ْ حمزہ ابراہیم بٹ ،ْ قراة العین اور صدر گل ،ْ فیض رسول ،ْ اشتیاق محمد ،ْ قائمقام سیکرٹری جنرل مقتصد احسن ،ْ کاروباری حضرات اور کارخانہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے صوبے میں کارخانہ داروںاور صنعتی ترقی میں درپیش مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا بندرگاہ سے دوری کی وجہ سے پہلے ہی سے صوبہ کا تاجر ،ْ صنعت کار کافی مشکل سے دوچار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو بجلی گیس اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے انڈسٹریلائزیشن کا عمل شدید متاثر ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ خیبر پختونخواسستی اور وافر مقدار میں بجلی و گیس پیدا کرنیوالا صوبہ ہے جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا کا پاکستان کی تیل کی کل پیداوار میں حصہ 42فیصد ہے ۔ اس کے علاوہ قدرتی ذخائر ،ْ معدنیات اور بے شمار خزانوں کے باوجود صوبہ خیبر پختونخوا دیگر صوبوں کی مقابلہ میں ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہے جو کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کے لئے ایک لمحہ فکریہ اور باعث تشویش ہے ۔ انہوں نے صوبہ بالخصوص ضلع پشاور میں پانی کی سطح پر خطرناک حد تک گرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صوبہ میں گیس و بجلی اور قدرتی وسائل کے حوالے سے تمام آئینی حقوق کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت ،ْکے پی ازک اور دیگر متعلقہ ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر صوبے کے ہائیڈل پاور جنریشن اور بجلی کی مد میں بقایا جات کا حصول ممکن بنایا جائے تو صوبے میں صنعتی ترقی ،ْ معاشی و اقتصادی خوشحالی اور بہتری آئے گی ۔سر حد چیمبر کے صدر فو ا د اسحق نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے آسان اقساط پر راراضی کے حصول کوممکن بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں ۔ نوجوان کو انٹرپینیور شپ وکاروبار کے فروغ کے لئے بلا سود قرضوں کا اجراء کیا ۔ DFIs (ڈی ایف آئیز )، انڈسٹریل ڈوپلمنٹ بنک آف پا کستان( IDBP) کی بحالی سے صنعتی ترقی ممکن ہوسکتی ہے ۔ بارانی اور بنجر زمینوں میں نئی صنعتی بستیوں کو آباد کرنے سمیت جدید طرز کی منڈیوں کے قیام کے اراضی مختص کرنے کی تجویز بھی پیش کی ۔ کارخانہ داروں اور مختلف اداروں سے متعلقہ مسائل کوون ونڈو آپریشن کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے ۔ بعد ازاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرحد چیمبر کے سابق صدور ملک نیاز احمد ،ْ ریاض ارشد ،ْ ذوالفقار علی خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کارخانہ داروں ،ْ تاجروں اور کاروباری طبقہ کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی اور ان تمام مسائل کے حل کے لئے متعدد تجاویز بھی پیش کی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صوبائی حکومت اور کے پی ازمک انڈسٹریلائزیشن کی راہ میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے فوری و عملی اقدامات اٹھائے اور صنعت کش پالیسیوں کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ بعد ازاں کے پی ازمک کے سی ای او جاوید خٹک نے خطاب کرتے ہوئے سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق اوردیگرشرکاء کی تجاویز سے مکمل اتفاق کیا اور یقین دلایا ہے کہ کارخانہ داروں کے مسائل کے فوری حل اور سہولیات کی فراہمی سمیت آسان اقساط / شرائط پر اراضی کے حصول کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار سالوں کے دوران صوبے میں 9 نئے اکنامک زونز شامل کئے گئے ہیں۔کے پی ازمک کے سی او نے بتایا کہ جدید طرز کا ٹرمینل کے قیام کیلئے 500ایکڑ اراضی شاہ کش کے قریب نشاندہی کی گئی ہے جس کی تعمیر سے علاقے میں معاشی و تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈکس 122.77 پوائنٹس اضافہ بعد 75206.77 پوائنٹس پربند
-
امریکی صدرنے اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ کے لیے آئی سی سی کی درخواست کو سختی سے رد کردیا
-
صوبائی وزیر صنعت سے میٹالن ڈیلٹا کارپوریشن کے وفد کی ملاقات،پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 7.83 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
متحدہ عرب امارات میں دو ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت میں 14 روپے کلو اضافہ
-
ملک میں سیمنٹ کی رییٹل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
ایل این جی کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 387پوائنٹس کی کمی سے 74955پوائنٹ پر آگیا
-
پاکستانیوں نے 10ماہ کے دوران 54 کروڑ ڈالر چائے پر خرچ کر دیئے
-
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتے کوڈالر کی قیمت فروخت279.50 روپے پرمستحکم رہی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.