لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ
یہ قدم بہترین نتائج کا حامل اور سرمایہ کاروں کے لیے بہت بڑی سہولت ہے‘ کاشف انور
منگل 30 اپریل 2024 22:41
(جاری ہے)
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرجیسا اہم قدم اٹھانے پر پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے تحت صوبائی اور وفاقی محکموں کی خدمات کو ایک ہی چھت کے نیچے یکجا کرنا تاجر برادری کے لیے بہت بڑا ریلیف ہے کیونکہ اس سے ان کے سرمائے اور وقت کی بچت ہوگی۔لاہور چیمبر کے صدر نے پنجاب انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی انتھک کوششوں اور تاجر برادری کے بے مثال تعاون کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ون ونڈو آپریشن کاروباری عمل کو آسان اور صوبے میں کاروباری ماحول کو بہتر بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو اب مختلف سرکاری اداروں کی خدمات ایک ہی چھت تلے میسر آگئی ہیں۔ کاشف انور نے کہا کہ لاہور اور دیگر چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کافی عرصے سے یہ مطالبہ کر رہا تھا کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ون ونڈو آپریشن ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ون ونڈو آپریشن نہ صرف غیر ملکیوں کی حوصلہ افزائی کرے گا بلکہ مقامی تاجروں کو بھی نئے منصوبوں میں سرمایہ لگانے کی ترغیب دے گا۔لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ سٹڈیز سے معلوم ہوا ہے کہ ان ممالک میں رجسٹرڈ کاروبار بڑھ رہے ہیں جہاں ون ونڈو سہولیات قائم ہیں۔کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک کا پہلا چیمبر ہے جس نے اپنے ممبران کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کیا ہے اور بہت سے وفاقی اور صوبائی محکمے ایک ہی چھت کے نیچے اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے ہر کاروباری شخص سے بزنس فسیلیٹیشن سنٹرکو وزٹ کرنے کی استدعا کی تاکہ عوام الناس کو ان سہولیات سے آگاہی ہوسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
-
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری ہونے کا انکشاف ،سالانہ 310ارب روپے کا نقصان ہونے لگا
-
وفاقی وزیرتجارت اوروفاقی وزیرمواصلات کی مشترکہ سربراہی میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی اداروں کو فروغ دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس
-
ایف بی آر کا یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
6 سالہ بچی سے زیادتی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،ملزم گرفتار
-
ایجنسیاں دودھ کی دھلی نہیں ،عدلیہ سے بھی بہت کچھ صحیح اورغلط ہوتا رہا ہے ، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.