سیکرٹری داخلہ پنجاب کا قیام امن کے لئے اسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی یقینی بنانے کا حکم
منشیات اور آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کا کمشنر مریم خان کے ہمراہ سنٹرل جیل اور وومن جیل کا دورہ
منگل 30 اپریل 2024 22:44
(جاری ہے)
ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر میں مقیم افراد کیلئے ووکیشنل ٹریننگ کروائی جارہی ہے۔
سنٹر میں مقیم افراد کی دلچسپی کو مدنظر رکھ کر کورسز کروائے جارہے ہیں۔کورس مکمل ہونے ہے بعد ٹیوٹا ان افراد کو سرٹیفکیٹ بھی جاری کرے گا۔ آر پی او ملتان ریجن کیپٹن (ر )سہیل چوہدری نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف سخت ایکشن جاری ہے ابتک 7303 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 6555 بجلی چور گرفتار کئے گئے۔ڈویژن میں 10504 پولیس کی نفری، 82 پولیس اسٹیشنز، لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر ہے۔ڈویژن میں 4 تحفظ مرکز قائم، 2598 شہریوں کو ریلیف دیا گیا۔ تھانوں میں جدید سسٹم، مفاہمتی کلچر لاگو،شکایات پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے۔تھانوں کی اپ گریڈیشن کا مقصد شہریوں کے تحفظ کے لئے پولیس کے رویہ اور کلچر تبدیل کرنا ہے، شہریوں کا تھانوں میں جاکر خود کو محفوظ سمجھنا ناگزیر ہے۔کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی پر خصوصی فوکس ہے۔ سی پی او ملتان صادق ڈوگر نے کہا کہ ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر میں مریضوں کو بحالی کے عمل کے دوران سخت سیکورٹی میں رکھا گیا ہے۔معاشرے سے منشیات کا خاتمہ اور حوصلہ شکنی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ڈی سی ملتان کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بارے تفصیلی بریفننگ دی۔ ایڈیشنل کمشنر عبد الجبار، متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ بعدازاں سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل، کمشنر مریم خان کے ہمراہ سنٹرل جیل، وومن جیل کا دورہ کیا اور جیل میں سہولیات کی انسپکشن کی، قیدیوں سے ملاقات کی۔انہوں نے جیل کے ہسپتال میں داخل قیدیوں سے ملاقات کی، علاج و معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا،کچن کی انسپکشن کی اور فوڈ کوالٹی کو چیک کیا۔مزید قومی خبریں
-
پرویزالٰہی کے کیس میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے ،غیرقانونی بھرتی کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے عون چودھری کی ملاقات، سیاسی امور پرتبادلہ خیال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کر لیا
-
موجودہ کابینہ کا کوئی وزیر تنخواہ نہیں لے رہا، بجلی اور گیس کے بل بھی وزراء اپنی جیب سے دیتے ہیں، کسی غیر ملکی کو پاکستان کا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا، وفاقی وزیر قانون انصاف ..
-
توانائی کی مناسب قیمت پر بلاتعطل فراہمی حکومت کی ترجیح، موسمیاتی تبدیلیوں کوروکنے کے لیے بھی کام کرنا ہے، وفاقی وزیرِ پٹرولیم مصدق ملک
-
گزشتہ سال ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوا ، خسارے میں بھی کمی آئی ہے، اعظم نذیر تارڑ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
کرغزستان سے 290 پاکستانی طلبا کو لے کر پہلی پرواز پشاورپہنچ گئی
-
بشکیک سے مزید 170مسافر طلبہ پاکستان واپس پہنچ گئے سول ایوی ایشن اتھارٹی
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.