ماموند ،کٹکوٹ میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے کانسٹیبل اعظم خان شہید

منگل 30 اپریل 2024 22:45

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) تحصیل لوء ماموند کے علاقے کٹکوٹ میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے کانسٹیبل اعظم خان شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیو ڈیوٹی پر مامور باجوڑ پولیس کانسٹیبل اعظم خان ولد حلیم خان سکنہ لغڑئی کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر شدید زخمی کردیا گیا تھاجس کوزخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیاگیا۔جہاں پرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کردیا۔مرحوم کے نماز جنازہ باجوڑ پولیس لائن میں ادا کرنے کے بعد جسد خاکی کو آبائی گاں لغڑی کو منتقل کردیا گیا۔