بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے

منگل 30 اپریل 2024 21:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ ریاست بہار کے علاقے بیگوسرائے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں بال بال بچ گئے ہیں ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امیت شاہ پیر کو بیگو سرائے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے بعد واپس آرہے تھے۔

(جاری ہے)

جیسے ہی وہ واپسی کیلئے ہیلی کاپٹر میں بیٹھے تو تھوڑی اونچائی پر جاکر ہیلی کاپٹر دائیں جانب جھولتے ہوئے دوبارہ زمین سے ٹکرا گیا۔

تاہم پائلٹ ہیلی کاپٹر کو کنٹرول کر کے اسے کامیابی سے بلندی پر لے گیا ۔ اس حادثہ میں امت شاہ اور ان کے دیگر ساتھی محفوظ رہے تاہم ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچاہے۔اس حادثے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کو پرواز کے فوراًبعد دائیں جانب گرتے ہوئے زمین سے ٹکراتے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔