لاہور ہائیکورٹ، پرویز الٰہی کو کیس سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیل کی سماعت 27مئی تک ملتوی

منگل 30 اپریل 2024 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سنگل بینچ کی طرف سے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو کیس سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیل کی سماعت 27مئی تک ملتوی کر دی،عدالت نے پرویز الٰہی کے وکیل آفتاب باجوہ کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کو اختیار ہے کہ وہ شواہد نہ ہونے پر کسی ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کر سکے، سنگل بینچ کادوبارہ جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کرنے کافیصلہ کالعدم قرار دیاجائے،گوجرانوالہ اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا تھا۔