ایم کیوایم کی جانب سے کراچی میں مویشی منڈی جانیوالے شہریوں اور تاجروں کی سیکیورٹی کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

منگل 30 اپریل 2024 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) کراچی میں مویشی منڈی جانے والے شہریوں اور تاجروں کی سیکیورٹی کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی شارق جمال اور فہیم پٹنی نے قرارداد جمع کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال بھی مویشی منڈی جانے والے کئی شہریوں کو لوٹا گیا اور واردات کے دوران شہریوں کو قتل بھی کیا گیا، مویشی منڈی میں موجود تاجروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت مویشی منڈی آنے والوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کرے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئی ٹاسک فورس قائم کی جائے اور ٹاسک فورس منڈی کے اندر اور باہر تعینات اور مسلسل گشت پر رہے۔کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی۔گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی قربانی کے جانوروں کی منڈی تیسرٹائون ناردرن بائی پاس پر لگائی جائیگی۔ منڈی کیلئے تیسر ٹان ناردرن بائی پاس پر ایک ہزار ایکڑ رقبے کا انتخاب کر لیا گیا۔مویشی منڈی میں سیکیورٹی کے موثر انتظامات کییجائیں گے۔ مویشیوں کی صحت کی تصدیق کیلئے ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔