محکمہ بلدیات اور کے ایم سی میں اختیارات کی جنگ

کراچی کے 21 میگا منصوبے کے ایم سی سے واپس لینے تیاری ،سمری بھی منظور

منگل 30 اپریل 2024 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) کراچی کے 21 میگا منصوبے کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) سے واپس لینے تیاری شروع کردی گئی اور اس حوالے سے سمری بھی منظور کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات اور کراچی میونسپل کارپوریشن میں اختیارات کی جنگ چھڑ گئی، کراچی کے 21 میگا منصوبے کے ایم سی واپس لینے تیاری شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

13 ارب روپے منصوبے کراچی میونسپل کارپوریشن سے واپس محکمہ بلدیات کو دینے کی سمری وزیر بلدیات کی ہدایت پر سیکریٹری بلدیات نے منظور کرلی ہے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو کراچی میونسپل کارپوریشن کے 13 ارب محکمہ بلدیات کو منتقل کرنے کی سمری ارسال کردی ہے ، جس میں محکمہ بلدیات نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو سمری منظور کرنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ 21 زیر تعمیر منصوبوں پر کراچی میونسپل کارپوریشن کام کررہی تھی۔وزیر بلدیات سعید غنی نے طارق مغل کو پروجیکٹ ڈائریکٹر کراچی میگا پروجیکٹ تعینات کردیا ہے ، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :