معاشی شرح نمو میں بہتری آئی، مہنگائی کم ہوگی، وزارت خزانہ کا دعویٰ
بیرونی قرضوں ،بھاری سود کی ادائیگی مالی صورتحال کیلئے بڑا چیلنج ،رواں برس معاشی گروتھ معتدل ،اگلے سال زیادہ بہتر رہے گی، رپورٹ
بدھ 1 مئی 2024 03:00
(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس معاشی گروتھ معتدل اور اگلے سال زیادہ بہتر رہے گی۔ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مالی اوربیرونی شعبے میں بہتری آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں زرعی شعبے میں 5 سے 8.6 فیصد بہتری آئی ہے تاہم بڑی صنعتوں کی کارکردگی ہدف کے مقابلے غیر تسلی بخش رہی۔ رپورٹ کے مطابق 8 ماہ میں ٹیکس ریونیو 30 فیصد اضافے سے 6 ہزار 711 ارب روپے رہا۔ نان ٹیکس ریونیو دوگنا اضافے سے 2267 ارب روپے تک پہنچ گیا۔رپورٹ کے مطابق 9 ماہ میں برآمدات 9.3 فیصد اضافے سے 23 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ ترسیلات زر 0.9 فیصد اضافے سے 21 ارب ڈالر رہیں جب کہ اس عرصے کے دوران درآمدات 8 فیصد کمی سے 38.8 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاونٹ خسارہ 87.5 فیصد کمی سے 50 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔ براہ راست سرمایہ کاری 9.7 فیصد کمی سے ایک ارب 9 کروڑ ڈالر رہی۔ زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالر، ایکسچینج ریٹ 278 روہے سے تجاوز کرگیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق ترقیاتی اخراجات میں کمی اور پرائمری سرپلس میں بہتری آئی۔ زرعی قرضوں میں 33.6 فیصد اضافہ سے حجم 1434 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ نجی شعبے کو قرض فراہمی میں 54 فیصد کمی ہوئی اور صرف 88.6 ارب روپے جاری کیے گئے۔ رپورٹ میں آئی ایم ایف کے دوسرے اقتصادی جائزے اور1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری خوش آئند قرار دی گئی ہے جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
جیکب آبادمیں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی اور نوجوان قتل کردیا
-
کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید گرمی کے باوجود بلا جواز لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ،حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے 14 رکنی پولش وفد کی ملاقات
-
صوبائی وزراء عاشق حسین کرمانی ،عظمیٰ بخاری کی امریکی کلیٹن ایگری۔مارکیٹنگ کمپنی کے صدر ٹونی کلیٹن سے ملاقات
-
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا فیصل آباد میں چھ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا نوٹس ، ملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی’’ اپنی چھت …اپنا گھر‘‘پراجیکٹ کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
-
لاہور ماحول دوست شہر پائلٹ پراجیکٹ،ایل ڈی اے ایونیوون میں ماڈل سنٹر پارک کا افتتاح
-
عوام کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ،وزیر اعلیٰ مریم نوازنے پرائیویٹ سیکٹر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کیلئے واٹر چارجز میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی
-
سپارکو کا ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ لائونچ کرنے کا اعلان
-
7 سالہ بچی کوزیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار
-
عمر ایوب اور فواد چوہدری گلے لگ گئے،اسد عمر کا بھی عمر ایوب سے مصافحہ
-
9 مئی کے مقدمات میں پراسیکیوشن و پولیس نے کروڑوں کی دیہاڑیاں لگائیں، فواد چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.