لاہور ،مختلف ٹریفک حادثات میں 2نوجوان جاں بحق

بدھ 1 مئی 2024 18:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) لاہور میں مختلف ٹریفک حادثات میں 2نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ میں ٹریفک حادثے میں 24 سالہ نوجوان جاں بحق ہوا ، متوفی کی شناخت 24 سالہ حمزہ ولد امتیاز کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

جبکہ یکی گیٹ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوا ۔ نوجوان کی شناخت 25 سالہ عثمان ولد یونس کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں ایدھی ایمبولنس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی۔