سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ مزدوروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،ڈاکٹر شفقت رسول

بدھ 1 مئی 2024 18:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ٹریفک ایجوکیشن ونگ سیالکوٹ نے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی مناتے ہوئے ان کو پھول پیش کیے اور ان کی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ سیالکوٹ ڈاکٹر سید شفقت رسول نےکہا کہ بےشک مزدور ہی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزدوروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ معاشرے کے وہ لوگ ہیں جو اپنے ہاتھ سے محنت کرکے بچوں کیلئے رزق حلال کماتے ہیں،ہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں ، اللہ عزوجل آپ کے رزق میں اضافہ فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ مزدوروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :