یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
یو این بدھ 1 مئی 2024 17:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 مئی 2024ء) یوکرین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھنے والے اقوام متحدہ کے مشن (ایچ آر ایم ایم یو) نے ملک میں بجلی کی تنصیبات اور ریلوے کے نظام پر روس کے حملوں اور ان میں ہونے والے جانی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
22 مارچ سے اب تک یوکرین میں توانائی کے نظام پر حملوں کے چار ادوار میں چھ افراد ہلاک اور کم از کم 45 زخمی ہو چکے ہیں۔
ان کارروائیوں میں 20 تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔مشن کی سربراہ ڈینیل بیل نے کہا ہے کہ ان حملوں میں شہریوں کا جانی نقصان ہوا ہے اور بجلی کی پیداوار سے لے کر ریلوے کے ذریعے نقل و حمل تک متعدد ضروری خدمات اور شہری آبادی کو لاحق خدشات بڑھ گئے ہیں۔
(جاری ہے)
مشن نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہی چار اہم تھرمل بجلی گھروں کو میزائل حملوں میں نقصان ہوا۔ ان میں دو محاذ جنگ سے بہت دور مغربی یوکرین میں واقع ہیں۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بھی حملوں میں بجلی و پانی کی ترسیل متاثر ہونے کے بارے میں بارے میں بتایا تھا۔ جس سے بچوں کی نگہداشت کے لیے ضروری خدمات کو نقصان پہنچا۔
ریلوے کے نظام پر حملے
حالیہ دنوں یوکرین میں ریلوے کے نظام پر حملوں میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یہ حملے نیپرو پیترووسک، خارکیئو، دونیسک اور چرکیسے میں ہوئے۔ ان حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد ریلوے اور بجلی گھروں کے کارکن تھے۔
جنگ کے باعث فضائی ٹریفک پر پابندیوں اور بندرگاہوں تک رسائی محدود ہو جانے کے باعث اس وقت ریلوے ہی ملک میں سب سے بڑا ذریعہ سفر ہے۔
ڈینیل بیل کا کہنا ہے کہ ریلوے کے نظام پر حملوں سے لوگوں کی نقل و حمل خطرے میں پڑ گئی ہے جن کی بڑی تعداد کا سفر اور ضروری اشیا کی نقل و حملے کے لیے ریلوے پر ہی انحصار ہوتا ہے۔بجلی اور پانی کی فراہمی میں خلل
گزشتہ ہفتے یوکرین میں ریلوے کی تنصیبات پر تین حملے ہوئے جن میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔ 25 اپریل کو دونیسک کے علاقے اوداچنے میں ایک میزائل حملے میں ریلوے کے تین ملازم ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔
اسی روز چرکیسے کے علاقے سمیلا میں بھی ریلوے کی ایک عمارت پر میزائل حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔خارکیئو کے علاقے بالاکلیا میں ہونے والے میزائل حملے میں 11 افراد زخمی ہوئے جبکہ ریلوے سٹیشن کی عمارت اور موقع پر موجود ایک ٹرین کو نقصان پہنچا۔ نیلنکوو اور نیپرو میں ریلوے کی تنصیبات پر حملوں میں بھی آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔
مشن نے کہا ہے کہ توانائی کی تنصیبات پر حملوں کے فوری بعد بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جس سے ملک بھر میں لاکھوں لوگ متاثر ہوئے اور پانی کی فراہمی میں بھی خلل آیا۔
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کاکیپٹل ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک اور لیب کو اپ گریڈ کرنے کااعلان
-
تائیوان چین کا حصہ ہے، پاکستان ہمیشہ چین کے ساتھ کھڑا رہے گا، صدر مملکت
-
ایف آئی اے نے کمسن بچی کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا
-
پی ٹی آئی نے رؤف حسن پر حملے کی ایف آئی آر مسترد کردی، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
-
بانی پی ٹی آئی سے جب ملاقات ہوگی تو تمام اختلافات ختم ہوجائیں گے، شیر افضل مروت
-
پی آئی اے کی نجکاری کا عمل قوم کو براہ راست دکھایا جائے گا،وفاقی وزیر نجکاری
-
عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
-
عمران خان کی ناراضی سے بچنے کیلئے بیان بازی سے اجتناب کیا، شیرافضل مروت
-
اہم سرکاری اداروں پر سائبر حملوں کا خدشہ، سیکیورٹی میں اضافے کی ایڈوائزری جاری
-
حکومت کا کرغزستان معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان
-
’پراکسی کو پراکسی ہی کہا جائے گا‘ ایمل ولی خان کا نام لیے بغیر فیصل واوڈا کو جواب
-
وزارت خارجہ نے بشکیک تشدد پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی ہے ، 4 ہزار طلبا واپس پہنچ گئے ہیں ، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.