سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
یو این بدھ 1 مئی 2024 17:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 مئی 2024ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے سوڈان کی ریاست شمالی ڈارفر کے دارالحکومت الفاشر میں بڑھتی کشیدگی اور عسکری کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ملک میں جنگ سے متاثرہ ہزاروں افراد نے نقل مکانی کر کے الفاشر میں پناہ لے رکھی ہے تاہم اب یہ علاقہ بھی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) اور اس کی اتحادی ملیشیاؤں کے حملوں کی زد میں ہے۔
گزشتہ دنوں ملیشیاؤں نے اس علاقے پر حملہ کر کے متعدد دیہاتوں کو جلا ڈالا تھا جس سے بڑے پیمانے پر مزید لوگوں کے بے گھر ہونے کا امکان ہے۔الفاشر کو اقوام متحدہ کے امدادی مرکز کی حیثیت بھی حاصل رہی ہے اور یہاں کشیدگی سے وسیع علاقے میں امداد کی فراہمی بھی متاثر ہو گی جو پہلے ہی قحط کے خطرے سے دوچار ہے۔
(جاری ہے)
پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ
کونسل نے سوڈان کی مسلح افواج اور 'آر ایس ایف' سے کہا ہے کہ وہ علاقے میں عسکری سرگرمیاں روکنے کے اقدامات اٹھائیں اور کشیدگی میں کمی لانے کے لیے بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
سلامتی کونسل کے ارکان نے لڑائی کے فوری خاتمے اور پائیدار جنگ بندی پر زور دیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک سے بھی کہا ہے کہ وہ بیرون ملک جنگ اور عدم استحکام پھیلانے سے گریز کریں اور دیرپا امن کے لیے کوششوں کی حمایت کریں۔
انہوں نے تنازع کے تمام فریقین اور رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد 1556 (2004) کے پیراگراف 7 اور 8 میں دی گئی شرائط اور قرارداد 2676 (2023) کے تحت ہتھیاروں پر پابندی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
فرقہ وارانہ تشدد کا خطرہ
اقوام متحدہ
کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کہہ چکے ہیں کہ الفاشر پر حملہ شہریوں کے لیے تباہ کن ہو گا اور اس سے ڈارفر بھر میں بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ تشدد شروع ہو سکتا ہے۔انہوں نے متحارب فریقین سے کہا ہے کہ وہ تمام دستیاب راستوں سے الفاشر میں امدادی اہلکاروں اور سامان کی محفوظ، تیزرفتار اور بلارکاوٹ رسائی یقینی بنانے میں مدد دیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترک میڈیا کے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اہم انکشافات
-
'ایئر ٹربولینس' کیا ہے اور کیوں عام ہوتا جا رہا ہے؟
-
رؤف حسن پر حملہ کرنے والی وہی قوتیں ہیں جو ججوں کو دھمکاتی ہیں، عمران خان
-
فرانس اور جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں ایک دوسرے سے جدا
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا وفاق سے پہلے 24مئی کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان
-
بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا پیش
-
جرمن مصنفہ جینی ایرپن بیک کی کتاب کیروس کے لیے عالمی بکر پرائز
-
امریکہ نے بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف پر پابندیاں عائد کر دیں
-
افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ
-
کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا، اسحاق ڈار
-
ہتک عزت کالے قانون کیخلاف قومی اورپنجاب اسمبلی میں مزاحمت کرینگے،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ ، جنوبی سوڈان امن مشن میں خدمات انجام دینے والے پاکستانیوں کے اعزاز میں تقریب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.