ملک بھر کی طرح بورے والا میں بھی مزدوروں کا عالمی منایا گیا

بدھ 1 مئی 2024 22:20

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) ملک بھر کی طرح بورے والا میں بھی مزدوروں کا عالمی منایا گیا۔پاکستان بھر میں محنت کش تنظیمیں یونینز اور لیبر فیڈریشن کی طرف سے مختلف سیمینار میں اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اس سلسلے میں گنج شکر بھٹہ لیبر یونین ضلع وہاڑی اور پاکستان نیشنل ٹیکسٹائل لیدر اینڈ گارمنٹس جنرل ورکرز فیڈریشن کی جانب سے ریاض لیبر ھال میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لیبر لیڈران اور بورے بار ایسوسی ایشن انجمن تاجران اور دیگر مکتبہ فکر کے عہدیداران ممبرز اور ورکرز نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوجنرل سیکرٹری یونین حافظ عثمان ریاض فیڈریشن کے صدر شاہد حسین اور جنرل سیکرٹری فریدہ ظہیر تاج نے کہا کہ مزدور آج بھی دو وقت کی روٹی کے حصول کے لیے کڑی مشقت کرنے پر مجبور ہے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 32000 ماہانہ تنخواہ پر ابھی تک عمل نہی ہو سکا مزدوروں کے بچے تعلیم و صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں بھٹوں پر جبری مشقت اور مزدوروں کی خرید فروخت روکی نہیں جا سکی اور بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے لیے کوئی حفاظتی انتظامات بھی نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

صدر بورے والا بار اشفاق وقاص کی طرف سے مزدوروں کے کیس بغیر معاوضہ لڑنے کا اعلان کیا۔ ممبران اسمبلی اور سابق ممبران اسمبلی ملک نوشیر لنگڑیال اور خالد محمود ڈوگر اور چوھدری نذیر احمد آرائیں کی طرف سے مزدوروں کے مطالبات وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے پورے کروانے کا وعدہ کیا گیا۔اس موقع پر لیبر آفیسر وہاڑی ملک شعبان احمد نے کہاکہ حکومت پنجاب بہت جلد بھٹہ مزدوروں کے خدمت کارڈ اور بچوں کے تعلیمی وظائف شروع کر رہی ہے مقررین نے بی ٹی ایم ورکرز یونین کے سابق جنرل سیکرٹری مرحوم بابو ریاض الحق چوہدری کی مزدوروں کے حقوق کے لیے کی جانے والی جہدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مزدوروں کے حقوق کے لیے جہدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔