آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین
بدھ 1 مئی 2024 22:46
(جاری ہے)
ملک میں مہنگائی میں بھی کمی آرہی ہے اوران حالات میں شرح سود میں کچھ کمی کردی جاتی توبہتررہتا مگرایسا لگتا ہے کہ مرکزی بینک کودوبارہ افراط زرکا اندیشہ ہے جسکی وجہ سے شرح سود برقراررکھی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود کوبرقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا گیا ہے اس لئے اگلے جائزے میں اس میں کمی کی جائے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملکی معیشت کوہم نے خود آگ لگائی ہے اسے ہم نے ہی بجھانا ہوگا۔ اس سلسلہ میں عالمی ادارے اور دوست ممالک کچھ نہیں کرسکتے۔ معیشت کوبہتربنانے کے لئے تکلیف دہ اصلاحات اورٹیکس نظام میں بہتری کے ساتھ تمام معاملات کومیرٹ کی بنیاد ہرچلانا ضروری ہے تاکہ ادائیگیوں کے دائمی بحران سے نکلا جاسکے۔ میرٹ کی پامالی کی وجہ سے بااثرافراد کیشعبیامیر ہوتے جا رہے ہیں، عوام غریب ہوتی جا رہی ہے جبکہ ملکی معیشت کمزورہوتی جا رہی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ معاملات کودرست کیا جائے ورنہ ملک چلانا ناممکن ہوجائے گا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ابھی ہماری شرح نمو دو فیصد سے بھی کم ہے جس کا آئی ایم ایف کی نگرانی میں بڑھنا ناممکن ہے۔ قرض سے نجات کے بغیرمعاشی خوشحالی کا تصوربھی ناممکن ہے۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ اگلے سال ہم نے قرض اورسودکی مد میں چوبیس ارب ڈالرادا کرنا ہیں جوکہ مرکزی بینک کے موجودہ ذخائرکے مقابلہ میں تین گنا زیادہ ہیں جبکہ ملکی قرضوں کی مد میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد سود کی ادائیگی کرنی ہے جو ہمارے کل ریونیو کا 90 فیصد ہے۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ جن ناکام اداروں کی نجکاری میں مشکلات درپیش ہیں انھیں فوری طورپربند کردیا جائے کیونکہ انھیں چلانے پرسالہا سال سے کھربوں روپے ضائع کئے جا رہے ہیں مگراب یہ سلسلہ چلانا مشکل ہوگیا ہے۔#مزید تجارتی خبریں
-
ایازمیمن موتی والا نے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کامطالبہ کردیا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دوسرے روز بھی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 75ہزار 429پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کمی
-
لاہور:برائیلر مرغی کی قیمتوں کو پھر سے پًر لگ گئے،قیمت میں14روپے فی کلو اضافہ
-
دس ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمد پرایک ارب 26 کروڑ ڈالرخرچ کردیے گئے
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,900 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈکس 122.77 پوائنٹس اضافہ بعد 75206.77 پوائنٹس پربند
-
صوبائی وزیر صنعت سے میٹالن ڈیلٹا کارپوریشن کے وفد کی ملاقات،پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.