ڈپٹی کمشنر نوشہرہ سے نوتعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ کی ملاقات ، ریسکیو 1122 کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

بدھ 1 مئی 2024 22:49

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال خٹک سے نوتعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ ملک اشفاق حسین نے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں ریسکیو 1122 کو ڈسٹرکٹ نوشہرہ میں درپیش مختلف مسائل زیر غور آئے جس پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال نے ریسکیو1122 کے ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ریسکیو1122 کی جانب سے عوام کو انکی دہلیز پر فراہم کی جانے والی سروس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122عوامی خدمت کا بنیادی ادارہ ہے جو دن رات نوشہرہ کے عوام کی بے لوث خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ ملک اشفاق حسین نے ڈی سی نوشہرہ کی طرف سے بھرپور تعاون پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122 کے تمام اہلکار کسی بھی ایمرجنسی کیلیے 24 گھنٹے نوشہرہ کے عوام کی خدمت کے لئے چاق و چوبند اور تیار رہتے ہیں اور ہر موقع پر ریسکیو1122 کے اہلکار ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دینگے۔