ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں تمام عہدیداروں کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد

بدھ 1 مئی 2024 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں طاہر حسن خان کو صدر اور سرداد لیاقت کو بلامقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر حسن خان ،سردار لیاقت سمیت تمام عہدیداروں کی بلامقابلہ کامیابی صحافتی برادری کی جانب سے ان پر اعتماد کا اظہار ہے، جمہوریت اور اظہار رائے کی آزادی کے جدوجہد میں صحافیوں کا کردار قابل ستائش ہے، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں تمام عہدیداروں کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے امید ظاہر کی کہ تمام عہدیداران صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔