پیپلزپارٹی مزدوروں کی نمائندہ جماعت ہے ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی،سلمان عبداللہ مراد

بدھ 1 مئی 2024 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ شکاگو میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دنیا بھر میں محنت کشوں اور مزدوروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے، یکم مئی کا دن ہمیں محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لیے مزدوروں کا کردار اہم ہوتا ہے، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ پیپلزپارٹی مزدوروں کی نمائندہ جماعت ہے ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی۔

متعلقہ عنوان :