یوم مئی کے حوالے سے آل پاکستان واپڈا ہاہیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین اور دیگرکا لورالائی شہر میں ریلی

بدھ 1 مئی 2024 22:57

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) یوم مئی کے حوالے سے آل پاکستان واپڈا ھاہیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین اور دیگر۔مزدور تنظیموں کے زیر اہتمام لورالائی شہر میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ال پاکستان واپڈا ھائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سرکل لورالائی کے چیرمین عابد موسیٰ خیل سرکل سیکرٹری خیر محمد حمزازئی ڈویڑنل چئرمین نورالدین اوتمان خیل اور سب ڈویڑنل عہدیداروں نے کی۔

مظاہرین نیشیکاگو کے جان نثارو ں کو خراج عقیدت پیش کیا ریلی مختلف روڈوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب لورالائی کے سامنے جلسے کی شکل اختیار کی۔

(جاری ہے)

جلسہ ال پاکستان واپڈا ھائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے سرکل چیرمین عابد موسی خیل کی صدارت میں منعقدھوا۔ جلسہ سے ال پاکستان واپڈا ھائیڈرو یونین کے چیرمین عابد موسی خیل سرکل سیکرٹری خیر محمد حمزازی اڈا یونین کے صدر اشرف خان۔

ریڈ ورکرز فرنٹ کے اسحاق کامریڈ۔ بلوچستان لیبر فیڈریشن کے شین گل لالا۔ محمد یار کدیزئی۔۔بارکونسل کے ظریف خان ایڈوکیٹ۔ ایریگیشن لیبر صدر خیرایدین۔۔این ٹی ڈی سی لورالائی کے چیرمین محبوب خان کاکڑ۔لائیو سٹاک لیبر یونین لورالائی کے صدر مناف یونس خیل۔۔ایم سی لورالائی کے صدر امان اللہ اوتمان خیل نے خطاب کیا.