گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم

یوم مئی کے روز ہر مزدور کو راشن دینے کے لئے گورنرہائوس کے دروازے کھلے ہیں۔ گورنرسندھ

بدھ 1 مئی 2024 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر عالمی یوم مزدور کے موقع پر گورنرہائوس سے محنت کشوں میں راشن بیگز کی خصوصی تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

2 ہزار سے زائد قلیوں کو راشن بیگز دئیے گئے۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی مزدوروں کے لئے خوشحالی کی نوید لائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم مئی کے موقع پر ہرمزدور کو راشن دینے کے لئے گورنرہاوس کے دروازے کھلے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :