ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا

جنوبی خیبر پختونخوا، وسطی،جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں تیز،گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان

بدھ 1 مئی 2024 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے جبکہ جنوبی خیبر پختونخوا، وسطی،جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں تیز،گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش شیخوپورہ میں 4، گوجرانوالہ، حافظ آباد 2، چکوال، سیالکوٹ (ایئرپورٹ)ایک، بگروٹ، گلگت 2، چلاس، سیدوشریف، دیر (زیریں)، اور مالم جبہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے اعدادوشمار کے مطابق لسبیلہ میں درجہ حرارت 41، دادو، مٹھی اور چھور میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔