&اسلام میں مزدوروں کو جو حقوق دیئے گئے ہیں وہ کسی اور مذہب میں نہیں ،مولانا محمد رمضان مینگل

بدھ 1 مئی 2024 21:45

Uکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) سنی علماء کونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ اسلام میں مزدوروں کو جو حقوق دیئے گئے ہیں وہ کسی اور مذہب میں نہیں پاکستان ایک اسلامی ملک ہے حکمران اسلام کے اصولوں کے مطابق ملکی نظام کو چلاکر امیر و غریب کا فرق ختم کیا جائے تو ملک کی معیشت مضبوط اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم مزدور کے موقع پر جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ فرمان امیر المؤمنین خلیفہ بلافصل جانشین پیغمبر اسلام سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہاتھا کہ میری تنخواہ ایک مزدور کی تنخواہ کی مزدوری کے برابر کر دی جائے اگر میرا گزارا اس تنخواہ میں نہ ہوا تو مزدور کی مزدوری بڑھا دوں گا۔

(جاری ہے)

یہ الفاظ یکم مئی یوم مزدور کی مناسب سے کی جانے والی تمام تقریروں پر بھاری ہے معاشیات کے سارے اصول اس ایک جملے کے سامنے کمزور پڑھ جاتے ہیں۔

لوگوں نے کیپٹل ازم، سوشلزم، مارکسزم اور بہت سارے ازم پڑھے ہوں گے لیکن حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جیسا نظریہ کسی حکمران نے پیش نہیں کیا ہوگا باقی دنیا کے حکمران صرف باتیں کرتے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نظر نہیں آرہا ہے اس حوالے سے اسلام کے پہلے خلیفہ نے عملی نمونہ بن کر دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز، تندور، پولٹری فارم ، اساتذہ، و دیگر اپنے مطالبات کے حل کیلئے احتجاج اور ہڑتال کررہے ہیں لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے حکومت تمام مسائل کو افہام و تفہم سے حل کرکے عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جائے ۔