صوبے میں مالی و تکنیکی پیشہ ورانہ علوم کے فروغ میں ملک کے تمام بڑے اداروں کی معاونت حاصل کی جائیگی، صوبائی وزیر تعلیم
بدھ 1 مئی 2024 22:00
(جاری ہے)
اس موقع پر ماہرین نے بتایا کہ ایس سی سی پی کے ساتھ انورٹر ایجوکیشن اقدام“جاما پونجی”صوبے میں جدید علوم میں مہارت کی جانب ایک اہم قدم ہو گا اور اس منصوبے کے تحت مالی و تکنیکی موضوعات کو شامل کر کے اساتذہ کے تربیتی پروگرام کے ذریعے اساتذہ کو ضروری مہارتوں سے آراستہ کیا جائے گا تا کہ وہ طلبا و طالبات کی بھر پور رہنمائی کرتے ہوئے انکی استعداد میں اضافہ کریں ۔
مزید برآں ایس ای سی پی کی جانب سے بلوچستان میں طلباء کے لیے آگاہی سیمینارز کا انعقاد بھی ممکن بنایا جائے گا، جمع پونجی اقدام کے تحت طلباء بجٹ، بچت، سرمایہ کاری اور قرض کے انتظام جیسے بنیادی تصورات سیکھیں گے۔ مالی خطرات اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی ان کے مالی نقصانات، جیسے قرضوں کا جمع ہونا اور سرمایہ کاری کے ناقص انتخاب کے خطرے کو کم کرنے جیسے موضوعات سے بہت مند ہوں گے۔ وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی، سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ محی الدین احمد وانی اور دیگر اعلیٰ حکام نے پیشہ ورانہ تربیت میں تقریب کا مشاہدہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے لوگ مالیاتی کمی کا زیادہ شکار نظر آتے ہیں، آمدن اور بچت کی سطح کافی کم ہے، غریب اور پسماندگی کی صورتحال بلوچستان کے نوجوانوں کو مالی خواندگی کی مطلوبہ مہارتوں سے آگاہ کرنا لازمی بناتی ہے تاکہ وہ دور جدید کے تقاضوں کا بہتر طور مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے وفاقی سیکرٹری برائے تعلیم اینڈ پروفیشنل ٹریننگ محی الدین احمد وانی کی ملک بھر میں پیشہ ورانہ علوم کے فروغ کی تعریف کی اور اس امر کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت صوبے میں تعلیم و تربیت سمیت جدید علوم کے فروغ میں بجٹ بڑھانے سمیت ہر طرح کی معاونت یقینی بنائے گے تاکہ صوبے کی پسماندگی کو تعلیم و تربیت سے حل کیا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
-
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری ہونے کا انکشاف ،سالانہ 310ارب روپے کا نقصان ہونے لگا
-
وفاقی وزیرتجارت اوروفاقی وزیرمواصلات کی مشترکہ سربراہی میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی اداروں کو فروغ دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس
-
ایف بی آر کا یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
6 سالہ بچی سے زیادتی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،ملزم گرفتار
-
ایجنسیاں دودھ کی دھلی نہیں ،عدلیہ سے بھی بہت کچھ صحیح اورغلط ہوتا رہا ہے ، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.