ریسکیو 1122 نے ماہ اپریل میں 225 مختلف نوعیت کی ایمرجنسی صورتحال میں رسپانس کرتے ہوئے عوام کو سہولیات فراہم کیں

بدھ 1 مئی 2024 22:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ریسکیو 1122 ہری پور نے ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر تنویر احمد نے رپورٹ میں بتایا کہ ریسکیو 1122 ہری پور نے ماہ اپریل میں 225 مختلف نوعیت کی ایمرجنسی صورتحال میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے عوام کو سہولیات فراہم کی ہیں۔ ریسکیو 1122 ہری پور کے کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 17715 کالز موصول ہوئیں جن میں 12370 غیر ضروری اور جعلی کالز تھیں، ریسکیو 1122 ہری پور نے ماہ اپریل میں 136 میڈیکل،75 روڈ ٹریفک حادثات،4 آگ لگنے کے واقعات، 5 لڑائی جھگڑے اور 5 متفرق قسم کے واقعات میں مریضوں اور زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، مختلف قسم کے واقعات میں مجموعی طور پر 246 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 14 افراد انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 ہری پور نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت 85 ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دیں جن میں سے 37 ضلع کے اندر اور 48 ضلع سے باہر منتقلی کی ایمرجنسیاں شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تنویر احمد نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی خدمات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور ضلع ہری پور کی عوام کو تمام ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں، جعلی اور غیر ضروری کالز سے پرہیز کریں۔

متعلقہ عنوان :