اسسٹنٹ کمشنر حب علی درانی کا بلوچستان ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ بی ای ایس ایس آئی ہسپتال لیڈا کا دورہ

بدھ 1 مئی 2024 22:50

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) اسسٹنٹ کمشنر حب علی درانی نے بلوچستان ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ بی ای ایس ایس آئی ہسپتال لیڈا کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حب علی درانی کا بلوچستان ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ بی ای ایس ایس آئی ہسپتال لیڈا کا دورہ کیا ایم ایس ڈاکٹر شاہ بانو نے ہسپتال کے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال پر اسسٹنٹ کمشنر حب نے برہمی کا اظہار کیا آپریشن تھیٹر بھی 2012 سے مکمل بند بتایا گیا ادویات بھی روزانہ کی بنیاد پر فراہم کی جارہی ہے جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اسسٹنٹ کمشنر حب علی درانی نے میڈیسن سٹور پر ادویات نہ ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور اس معاملے پر ڈپٹی کمشنر حب کو آگاہ کیا کہ اس وقت فارمہ کنیکٹ لمٹڈ کمپنی ہسپتال کو ادویات کی فراہمی کر رہا ہے جو کہ غیر تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :