اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبدالباسط بزدار کا لیویز فورس کے مختلف تھانوں اور چیک پوسٹوں کا دورہ

بدھ 1 مئی 2024 23:00

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبدالباسط بزدار نے لائن آفیسر ہیڈ کوارٹر دالبندین رسالدار بشیر آحمد کے ہمراہ مختلف لیویز تھانوں اور چیک پوسٹوں کا دورہ کرکے روز نامچہ کا جائزہ لیکر لیویز اہلکاروں کی حاضریاں چیک کی۔ انہوں نے لیویز اہلکاروں کو ہروقت اپنے ڈیوٹی پر حاضر رہنے کا سختی سے حکم دیا۔

(جاری ہے)

دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ غیر حاضری کسی صورت قبول نہیں ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ وہ علاقے اور عوام کے محافظ ہیں اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم یہاں کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کریں ۔ انہوں نے سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ہمہ وقت مستعد اور چاک وچوبند رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ دشمن کی چالوں سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی ممکنہ حالات سے نمٹنے کےلئے ہر وقت تیار رہیں تھانوں چیک پوسٹوں پیٹرولنگ اسپیشل گشتوں میں تعینات لیویز اہلکاروں کی حاضریاں چیک کریں گے۔ غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :