ہری پور پولیس کی کارروائی ، 2 منشیات فروش گرفتار

جمعرات 2 مئی 2024 15:36

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) ہری پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 6 کلو 824 گرام چرس اور پستول برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ سیف الرحمان نے پولیس نفری کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث طاہر محمود عرف طاہر بٹ ولد نذر الہی سکنہ حسن ابدال اٹک کو گرفتار کر کے 5 کلو 404 گرام چرس، پستول معہ 5 عدد کارتوس اور طہیر الدین ولد عبدالرزاق سکنہ نئی آبادی محلہ کھٹہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 420 گرام چرس برآمد کر لی۔

گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :