عارف والا،نامعلوم افراد نے محنت کش کے گھر کے تالے توڑ کر آگ لگا دی ،پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا گھریلو سامان جل گیا

جمعہ 3 مئی 2024 17:59

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2024ء) عارف والا میں نامعلوم افراد نے محنت کش کے گھر کے تالے توڑ کر آگ لگا دی پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا گھریلو سامان جل گیا ۔

(جاری ہے)

قبولہ میں محنت کش محمد رمضان کے اہلخانہ کی عدم موجودگی میں نامعلوم افراد نے گھر کے تالے توڑکر گھریلو سامان کوآگ لگا دی جس سے گھر کا پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان جل کرراکھ ہوگیا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ عملہ اور ریسکیو1122 نے آپریشن کرکے آگ پرقابوپالیا، تھانہ قبولہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔\378